الْحَمْدُ لِلَّهِ - يَرْحَمُكَ اللَّهُ - يَهْدِيكُمُ اللَّهُ وَيُصْلِحُ بَالَكُمْ
الْحَمْدُ لِلَّهِ عَلَى كُلِّ حَالٍ - يَرْحَمُكَ اللَّهُ - يَهْدِيكُمُ اللَّهُ وَيُصْلِحُ بَالَكُمْ
يَهْدِيكُمُ اللَّهُ وَيُصْلِحُ بَالَكُمْ
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جب تم میں سے کوئی چھینکے تو الحمدللہ کہے اور اس کا بھائی یا اس کا ساتھی ( راوی کو شبہ تھا ) ” یرحمک اللہ “ کہے ۔ جب ساتھی یرحمک اللہ کہے تو اس کے جواب میں چھینکنے والا ” یھدیکم اللہ ویصلح بالکم
الْحَمْدُ لِلَّهِ - يَرْحَمُكَ اللَّهُ - يَهْدِيكُمُ اللَّهُ وَيُصْلِحُ بَالَكُمْ
ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:' جب کسی کو چھینک آئے تو 'الحمد لله على كل حال' (تمام تعریفیں ہرحال میں اللہ کے لیے ہیں) کہے۔ اور جو اس کاجواب دے وہ 'يرحمك الله' کہے، اور اس کے جواب میں چھینکنے والا کہے'يهديكم الله ويصلح بالكم'۔( اللہ تمہیں ہدایت دے اور تمہاری حالت درست فرمادے)۔
الْحَمْدُ لِلَّهِ عَلَى كُلِّ حَالٍ - يَرْحَمُكَ اللَّهُ - يَهْدِيكُمُ اللَّهُ وَيُصْلِحُ بَالَكُمْ
When A Non Muslim Sneezes
سیدنا ابوبردہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ یہودی لوگ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی مجلس میں عمداً چھینکیں مارا کرتے تھے اور توقع کرتے تھے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم انہیں دعا دیتے ہوئے «يرحمكم الله» ” اﷲ تم پر رحم فرمائے “ کہیں گے ۔ مگر آپ صلی اللہ علیہ وسلم انہیں یوں جواب دیتے «يهديكم الله ويصلح بالكم» ” اﷲ تمہیں ہدایت دے اور تمہارے احوال کی اصلاح فرمائے
يَهْدِيكُمُ اللَّهُ وَيُصْلِحُ بَالَكُمْ